ہنگو(مانند نیوز)ہنگو اقوام اور سیاسی قیادت کے ہنگو ٹو سدوزئی شاہراہ اپنی مدد آپ مرمت کے فیصلے کو اج عملی جامہ پہنا دیا گیا، ہنگو ٹو سروزئی قومی شاہرہ پر اپنی مدد اپ کے تحت کام کا باقاعدہ اغاز کر دیا گیا,پی ٹی ائی کی حکومت اور پی ٹی ائی کے اراکین اسمبلی نے زبانی خرچ کے سوا کچھ نہیں کیا, دو ماہ پہلے اپنی مدد اپ کے لیے روڈ کی تعمیر کے لیے فیصلہ کیا اور اج اس پر کام شروع کیا گیا ہے, روڈ پر پیچ اپ اور پیوند کاری کے ذریعے اسے قابل استعمال بنایا جائے گا, پی ٹی ائی اراکین اسمبلی نے اس روڈ کے متعلق جو دعوے کیے وہ محض مفروضے ہیں، پچھلے دونوں ادوار میں اس قومی شاہرہ کے متعلق اراکین اسمبلی نے بڑے بڑے دعوے کیے۔ ان خیالات کا اظہار کے یو آئی کے صوبائی نائب امیر آخونزادہ مفتی عبید اللہ،سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان، سابق امیدوار قومی اسمبلی اور سماجی شخصیت حافظ عبدالہادی، حیات وزیر بنگش، تحصیل میرٹل مفتی عمران اور دیگر نے سروزئی کے مقام پرہنگو ٹو سدوزئی مین شاہراہ کی اپنی مدد آپ مرمت کے کام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر سے قومی مشران، علماء کرام، سیاسی شخصیات،کاروباری شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد موجود تھے۔ مفتی عبید اللہ، حافظ عبدالہادی،عتیق الرحمان اور دیگر نے روڈ پر مرمتی مٹیریل پھینک کر روڈ کی مرمت کے کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالہادی، مفتی عبید اللہ،حاجی عتیق الرحمن،مفتی عمران اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو ٹو سروزئی 25 کلومیٹر مین قومی شاہراہ پچھلے 15 سال سے ناقابل استعمال ہے اس سڑک پر درجنوں حادثات ہو چکے ہیں تاریخی کھڑے اور کھڈے اس سڑک کی یتیمی کا رونا رو رہے ہیں اربوں روپے کی گاڑیاں اس ٹوٹے پھوٹے روڈ کی نزر ہو چکی ہیں،درجنوں حادثات میں دومرجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، مگر انتہائی اہمیت کی حامل یہ شاہراہ جو خیبر پختون خواہ کو پارا چنار سے اور افغانستان سے ملاتی ہیس کی مرمت نہیں کی گئی۔ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ پی ٹی ائی کے پچھلے دونوں ادوار میں اراکین اسمبلی نے اس کے ٹینڈر اور اس کے لیے فنڈ فراہمی کے بڑے بڑے دعوے کیے تھے لیکن ایک پیسہ بھی اس قومی شاہرہ پر خرچ نہیں کیا گیا اور ابھی تک پی ٹی ائی کی لیڈرشپ جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ شاہرہ کے لیے ٹینڈر کا اجرا ہوگا۔ جبکہ متعلقہ ادارے اس کی نفی کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اس سڑک پر درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں ایسے کھڈے پڑ چکے ہیں جو باقاعدہ تالاب کا روپ دھار لیتے ہیں اور اس پر سفر کرتے ہوئے اکثر حادثات ہوئے ہیں اور یہ قومی شاہراہ کسی طرح بھی سفر کے لیے قابل استعمال نہیں۔ اسی لیے قومی مشران، علاقائی قیادت اور عمائدین نے متفقہ طور پر دو ماہ پہلے اس قومی شاہرہ کی مرمت اور پیوند کاری کے لیے اپنی مدد اپ کے تحت سٹیپ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اور اس خدمت خلق کے منصوبے میں مخیر حضرات بھی بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ مفتی عبید اللہ،حافظ عبدالہادی اور حاجی عتیق الرحمان اور دیگر نے کہا کہ مشینری پہنچا دی گئی ہے اور اج سے باقاعدہ اس روڈ کی مرمت کا کام قوم کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر سیاست نہیں چمکا رہے خدمت خلق کے جذبے کے تحت یہ یہ کام کر رہے ہیں رہنماؤں نے کہا کہ پشاور میں ہم نے متعلقہ تمام اداروں سے کنفرم معلومات کی ہیں اس شاہراہ کے ٹینڈر کے متعلق ہنگو کیحکومتی اراکین اسمبلی کے دعووں کی نفی کرتے ہیں کہ اس روڈ کا ٹینڈر ہو رہا ہے یا اس کے لیے فنڈ مختص کیا گیا ہے حافظ عبدالہادی نے کہا کہ 25 کلومیٹر قومی شاہرہ پر جہاں جہاں کھڈے پڑے ہوئے ہیں وہاں پیچ اپ اور پیوند کاری کے ذریعے اس روڈ کو قابل استعمال بنایا جائے گا اس مقصد کے لیے مشینری پہنچ چکی ہے اور سروزئی سے کام کا اغاز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اج ان کی تنقید کا جواب مل گیا ہے۔ تمام اقوام کے سرکردہ مشران روزانہ کی بنیاد پر روڈ کی مرمت کے کام کی نگرانی کریں گے اور یہ سارا عمل شفاف انداز میں ہوگا اقوام کی طرف سے جو فنڈ جمع کیا گیا ہے اس کی ایک ایک پائی کا حساب رکھا گیا ہے۔اس موقع پر مفتی عبید اللہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد منصوبے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے