شانگلہ(مانند نیوز)مقدمہ بہ عنوان سرکار بنام فاتح محمدمیں نامزد ملزم کو سزا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ محمدخان یوسفزئی کی عدالت نے جرم311ت پ کے ملزم کو دس سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ یاد رہے کہ ملزم فاتح محمد نے عدالت کے حدودکے اندر ایک شخص کو قتل کردیاتھا۔ ملزم فاتح محمد ولد محمد سکنہ کٹکوڑ چکیسر کے خلاف تھانہ الپوری میں مقدمہ درج تھا۔ملزم فاتح محمد کوزیردفعات 302ت پ میں ملزم کو راضی نامے کی رو سے بری کردیا۔مقدمہ بہ عنوان سرکار بنام فاتح محمدمیں نامزد ملزم کو سزا۔ملزم کو جیل منتقل کردیاگیا۔یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ الپوری میں علت نمبر 221 مورخہ 19.05.2023 جرم زیر دفعات302,311ت پAA 15 درج ہو چکا تھا۔