اسلام آباد (مانند نیوز)معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی دلہن بنے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

ریحام خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شوہر مرزا بلال کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ان تصاویر میں ریحام خان اور ان کے شوہر مرزا بلال کو دولہا دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ریحام خان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

3 شادیاں کرنیوالی ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی کیلئے منع کیوں کیا؟

یاد رہے کہ ریحام خان نے 1993ء میں 19 برس کی عمر میں پہلی شادی اپنے کزن اعجاز رحمٰن سے کی تھی تاہم ان کی شادی صرف 12 برس ہی چل سکی۔

پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں جو برطانیہ میں مقیم ہیں۔

پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے 2014ء میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے دوسری شادی کی تھی جو صرف 1 سال ہی چل سکی۔

اس کے بعد 2022ء میں ریحام خان نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخص مرزا بلال بیگ سے شادی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے