اسلام آباد (مانند نیوز)پرائیویٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان حج کمپنیوں کی تعداد میں کمی کا تنازع حل نہ ہو سکا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز 24 گھنٹے میں عدالتوں میں دائر درخواستیں واپس لے لیں، اسٹے ختم کر کے وزارت مذہبی امور سے معاہدہ کیا جائے۔

حج پالیسی کا اعلان، زرِ تلافی 20 لاکھ کر دیا گیا، کمسنوں کے جانے پر پابندی

چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوٹہ واپس ہوا تو ملک کی بدنامی اور عازمین حج کا نقصان ہو گا۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے نمائندے کمیٹی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

کمیٹی ممبران نے کہا کہ حج آپریٹرز نے کمیٹی کے 2 گھنٹے ضائع کیے، کمیٹی نے اب جو متفقہ فیصلہ کیا اسے حج آپریٹرز ماننے کو تیار نہیں۔

کمیٹی اراکین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی تنظیم ہوپ کے نمائندوں کا رویہ کمیٹی کی توہین کے مترادف ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے