اسلام آباد (مانند نیوز)بی آر ٹی سروس پشاور میں رواں سال ہونے والی چوری کی وارداتوں کی رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پشاور کے 9 تھانوں کی حدود میں بی آر ٹی میں چوری کے 27 واقعات ہوئے، تھانہ خان رازق میں 5، ٹاؤن اور غربی میں 4، 4 کیسز درج کیے گیے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ شہید گلفت میں 4 اور حیات آباد کی حدود میں چوری کے 3 واقعات پیش آئے۔

لاہور: 48 گھنٹے میں ڈکیتی و چوری کی 300 سے زائد وارداتیں

پولیس رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں بی آرٹی کے مسافر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم، ڈھائی تولے سونا اور 18 موبائل فونز سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی سروس میں چوری کرنے والی 8 خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے 3 لاکھ سے زائد رقم اور 17 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے