ملاکنڈ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی جانب سے لیڈز انسٹیٹیوٹ درگئی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے ایمرجنسی خدمات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور طلباء کو عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے لیڈز انسٹیٹیوٹ درگئی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی پروگرام کی قیادت ٹریننگ ونگ ٹیم کے انچارج احمد علی نے کی، جبکہ یہ سرگرمی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر منعقد کی گئی۔ورکشاپ میں طلباء کو مختلف ہنگامی حالات جیسے کہ سی پی آر (CPR) کی مہارت، سانس کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں فوری اقدامات، خون بہنے اور فریکچر کی صورت میں مؤثر طبی امداد اور آگ لگنے کی صورت میں اس پر قابو پانے کے عملی طریقے سکھائے گئے۔ یہ تمام تربیت عملی مشقوں اور لیکچرز کے ذریعے فراہم کی گئی تاکہ طلباء ان مہارتوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور ایمرجنسی حالات میں فوری ردعمل دے سکیں۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا مقصد نوجوان نسل کو ایمرجنسی صورتحال میں جان بچانے کی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ریسکیو 1122 ملاکنڈ اس عزم کے ساتھ عوام کی خدمت اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے تربیتی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے