پشاو ر (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد بلال محمدزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاک فوج کے مثالی کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کی سلامتی، تحفظ اور استحکام کو یقینی بنانے میں ناقابلِ فراموش کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ہزاروں افسروں اور جوانوں نے اپنے لہو سے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان قربانیوں نے پاکستان کو نہ صرف بیرونی خطرات سے محفوظ رکھا بلکہ ملک کے امن و امان کو بحال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، حب الوطنی اور اپنے فرائض سے غیر متزلزل وابستگی پاکستان کے عوام کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ فوج نہ صرف جنگی محاذ پر کامیاب رہی ہے بلکہ قدرتی آفات جیسے سیلاب اور زلزلوں کے دوران بھی عوام کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ان کی خدمات نے پاکستانی عوام کے دلوں میں بے پناہ محبت اور احترام پیدا کیا ہے۔انہوں نے خاص طور پر چیف آف آرمی اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، کور کمانڈر پشاور، اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دانشمندانہ قیادت نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور پاکستان کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کامیاب آپریشنز نے نہ صرف پاکستان کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا بلکہ ملک کے وقار کو بھی بلند کیا اور جو ابھی تک ملک و قوم کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے ہمیشہ آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں عوامی خدمت اور ملک کی ترقی پر مرکوز کریں، نہ کہ ایسے بیانات یا اقدامات میں مشغول ہوں جو اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے