ہنگو (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی ہنگو شاہ ابو تراب خان بنگش ایم پی اے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہنگو سجاد حسین آفریدی کے ہمراہ پریم نگر میں گیس لیکج کے باعث جلنے والے مکان کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مالک مکان کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہنگو کی جانب سے ریلیف اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔چیئرمین ڈیڈاک ہنگونے متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گیس لیکیج سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔مالک مکان نے بروقت مدد کرنے پر حکومت خیبرپختونخوا اورضلعی انتظامیہ ہنگو کا شکریہ ادا کیا اور شاہ ابو تراب اور سجاد آفریدی کی کاؤشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے