کوہاٹ (مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“کے تحت جمعرات کو سروس ڈیلیوری سنٹر کوہاٹ میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم چترالی، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار کوہاٹ، میڈیا نمائندگان، ریونیو اسٹاف اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمشنرکوہاٹ کا کہنا تھا کہ ریونیو دربار کے انعقاد کا مقصد عوام کے جائیداد سے متعلق مسائل اور تنازعات کا جلد اور فوری حل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ریونیو دربار میں موصول ہونے والی21 شکایات کو حل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح خصوصی افراد، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور خواتین کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کے علاوہ ایک عارضی ریکارڈ روم کا انتظام بھی کیا گیا ہے اور جلد ہی ایک مستقل ریکارڈ روم بھی قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سروس ڈیلیوری سنٹر میں 12کمپیوٹر آپریٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ حکومت سے مزید 16کمپیوٹر آپریٹرز کی آسامیوں کی درخواست کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی کیلئے مخصوص جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ مزید برآں پٹواریوں کو کمپیوٹر اور جدید نظام کی تربیت فراہم کرنے کا بھی پروگرام ہے تاکہ خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر عوام نے کھل کر اپنے مسائل کمشنر کوہاٹ کے سامنے رکھے جن میں انتقالات، ریکارڈ کی درستگی اور ناجائر قبضے جیسے مسائل سرفہرست تھے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور موقع پر ہی زیادہ تر مسائل حل کردیئے گئے تاہم پیچیدہ نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے