ایبٹ آباد(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے انجمن پٹواریاں و قانونگوئیاں کے نو منتخب وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریونیو امور سے متعلق عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ریونیو سے متعلق مسائل کو مقررہ وقت کے اندر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پٹواری اور قانونگو عوام کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتے ہیں اور ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کریں اور ان کے مسائل کا شفاف اور بروقت حل یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ریونیو عملے کا کلیدی کردار ہے اور تمام افسران اور اہلکاروں کو چاہیے کہ وہ دیانتداری اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔یہ ملاقات شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کے عزم کا مظہر ہے، اور اس موقع پر ریونیو افسران نے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے