بٹگرام(مانند نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ضلع بٹگرام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او بٹگرام محمد ایاز اور دیگر پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی کو پولیس دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔بعد ازاں، ڈی آئی جی ہزارہ نے بٹگرام پولیس افسران کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی پی او بٹگرام نے پولیس کی کارکردگی، علاقائی مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی نے پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کیے۔ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور منشیات فروشوں، قبضہ مافیا، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ رشوت خوری اور جرائم میں ملوث کسی بھی فرد کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔ بٹگرام کے پہاڑی علاقوں میں دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جائیں۔ بٹگرام شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی پولیس کنٹرول روم تک رسائی یقینی بنائی جائے۔بعد ازاں، ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس لائن بٹگرام میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کیا۔ دربار میں پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی اور اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے ڈی آئی جی نے فوری احکامات جاری کیے۔خطاب کے دوران ڈی آئی جی نے کہا کہ بٹگرام پولیس بہادر اور پیشہ ور افسران پر مشتمل ہے۔ امید ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں گے۔ کرپشن اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور سیاحوں کو تحفظ اور سفری سہولیات مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے