تورغر(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے جدباء میں قائم دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر BISP حامد نے ڈپٹی کمشنر کو پروگرام کے طریقہ کار اور خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر انور زیب خان نے دفتر میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے عوام کی شکایات اور مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو خدمات کی مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے اور اس ضمن میں عوام کو بہتر سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے