کوہاٹ (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کوہاٹ میں خٹک بانڈہ ڈیم اور کرک میں چشمہ اکوڑ خیل ڈیم کی تعمیر کوہاٹ ڈویژن میں ڈیموں میں ایک خوشگوار اضافہ جبکہ خیبر پختونخوا کی سرزمین پر ترقی کی ایک نئی علامت ہے۔ اس سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ضلع کوہاٹ میں خٹک بانڈہ ڈیم زیر تعمیر ہے۔ اس کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی سطح بھی بلند ہو جائے گی اور پینے کے پانی کی کمی پر قابو پایا جا سکے گا۔ خٹک بانڈہ ڈیم سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی بلکہ خطے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یہ ڈیم 143 فٹ اونچا اور 360 فٹ لمبا ہے جسے جدید آر سی سی ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جا رہا ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 8557 ایکڑ فٹ ہے۔ مذکورہ پروجیکٹ 1602.071 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے جس سے 2200 ایکڑ زرعی اراضی سیراب ہو گی اور مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ اہم منصوبہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ یہ ڈیم 2025 میں مکمل ہو جائے گا اور لوگوں کیلئے زراعت، روزگار اور پینے کے صاف پانی کا قیمتی ذریعہ بن جائے گا۔ کوہاٹ میں خٹک بانڈہ ڈیم کی تعمیر حکومت خیبرپختونخوا کے اس وعدے اور نعرے ”ترقی، خوشحالی اور امن“ کی عملی عکاس ہے۔اس منصوبے کے کوہاٹ کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور یقینی طور پر پورے خطے میں خوشحالی کا باعث بنے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے