دیر(مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک کے ہمراہ چم اور دورو بازار کا معائنہ کیا۔ بازار انسپکشن کے دوران مختلف دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں، سرکاری نرخنامہ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی اور گرانفروشی پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا۔ اس کے علاؤہ مختلف پیٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران پیٹرول پمپس کے گیج، صفائی اور آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا۔ ساونی میں ایک پیٹرول پمپ کے گیج و ریٹ میں فرق پانے پر پیٹرول پمپ کو موقع پر سیل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے