ہنگو (مانند نیوز) آپریشن مقامی آبادی کے خلاف نہیں شرپسندوں کے خلاف ہے کسی کے خلاف یک طرفہ کاروائی نہیں ہورہی ہے یہ آپریشن ان شرپسندوں کے خلاف ہے جو مقامی آبادی میں گھس آ ئے ہیں بہت کوششوں کے بعدکرم میں امن معاہدہ ہوا جس نے کانوائی میں رکاوٹ ڈالی ان کے خلاف کاروائی جاری ہے ان خیالات کا اظہارکمشنر کوہاٹ ڈویثرن حافظ معتصم بااللہ شاہ اور آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے ڈی پی او آفس ہنگو میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس کے موقع پر ڈی پی او ہنگو محمد خالد ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر بھی موجود تھے کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ شاہ اورآر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے کہا کہ بہت کوششوں کے بعدکرم میں امن معاہدہ ہوامعاہدے کے تحت لوکل کمیٹیاں علاقے میں مکمل امن و آمان کے لئے حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے دونوں فریقین کی خواہش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کریں پہلی اور دوسری کانوائی خیریت کے ساتھ گزر گئیں تیسری کانوائی کے لئے مقامی کمیٹی نے ہمیں 100 گاڑیاں گزرنے کا عہد کیا لیکن شرپسندوں نے کانوائی پر حملہ کرکے معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہا جن شرپسندوں نے کانوائی پر حملہ کرکے معاہدے میں رکاوٹ ڈالی ہے ان کے خلاف کاروائی جاری ہے انہون نے کہا کہ کسی کے خلاف یک طرفہ کاروائی نہیں ہورہی آپریشن مقامی آبادی کے خلاف نہیں شرپسندوں کے خلاف ہے یہ ان شرپسندوں کے خلاف ہے جو مقامی آبادی میں گھس آ ئے ہیں اپر کرم میں غذائی قلت خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں 20 سے زائد خاندان ہنگو نقل مکانی کر گئے ہیں جس کی نگرانی جاری ہے ٹی ڈی پیز کیلئے سہولیات فراہم کررہے ہیں ٹل میں عارضی انتظامات کئے ہیں کل صبح سے ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپس لگانا شروع کریں گے