پشاور(مانند نیوز ) دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر سیار احمد ہمدرد کے بھانجے اور دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل قاری و حافظ مولانا مسعود شاہ حقانی نے اپنے رہائش گاہ فارم کورنہ مردان میں مبارکباد دینے والوں شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب ختم بخاری و دستاربندی کی مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رواں سال دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل علمائے کرام کی تعداد سولہ سو رہی،جس میں فارغ التحصیل ہونے والوں میں شعبہ درس نظامی،شعبہ تخصصات،شعبہ حفظ،شعبہ بنات سمیت متعدد شعبوں میں ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبا شامل تھے، تقریب کے جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے