بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ سٹی میں ٹریفک جام کامسئلہ سنگین ہو گیاہے سرشام آماندرہ اور ظفر پارک چوک بند ہونا روز کا معمول بن گیا ہے بازارمیں ہر وقت بے ہنگم گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں شہریوں کا پیدل چلنا محال ہو چکا ہے اگر ایک طرف ملاکنڈ انتظامیہ مستقل ٹریفک پلان دینے میں ناکام ہے تو دوسری طرف رہی سہی کسررکشوں ریڑھیوں کی بھرماراور بازار میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لوڈ ان لوڈنے پوری کردی ہے انتظامیہ تاجر اور گاڑی مالکان خصو صا کمر شل ڈرائیور ٹریفک جام اور سڑک کی بندش کے اس سنگین مسئلے کے برابر ذمہ دار ہیں انتظامیہ کی عدم دلچسپی عملے کی کمی تجاوزات کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی جلد بازی عدم تعاون کے خاتمے کے بغیر اس کا خاتمہ نہ ممکن ہے۔