بٹ خیلہ (مانند نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے صوبائی کوارڈنیٹر گل زمین نے خیبر پختونخوامیں مزدور اور نجی ملازمین کی کم سے کم اجرت 36500روپے کے فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اگر پندرہ دن کے اندر اندرمقررہ اجرت کو قابل عمل نہ بنایا گیاتو احتجاجی تحریک سمیت عدالتی چارہ جوئی کی جائے گی اپنے بیان میں مزدور رہنما نے کہا کہ صوبے میں سخت مہنگائی اور بے روزگاری کے دورمیں کارخانوں تعلیمی اداروں سمیت پرائیویٹ سیکٹرمیں محنت کش طبقے اور نجی ملازمین کابری طرح استحصال ہو رہاہے جوسخت ظلم و زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا کم سے کم اجرت کا فیصلہ اور صوبے بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کے اس بارے اجلاس محض کاغذی کاروائی ثابت ہوئے کیونکہ پورے خیبر پختونخوا میں کہیں بھی اس پرعمل درآمد نہیں ہو رہا فیکٹری مالکان اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے انتہائی کم تنخواہ دے کرمحنت کشوں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھا یاجاتاہے جوکہ صوبائی حکومت اضلاع کی انتظامیہ اور لیبراینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ناقص کارکردگی اور نا اہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے