باجوڑ(مانند نیوز) ٹریفک ڈرائیونگ سکول پولیس لائن باجوڑ میں پہلا تربیتی بیچ کا اختتام۔ انچارج ٹریفک ڈی۔ایس۔پی قابل شاہ، ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر سہیل سالار اور دیگر سکول انتظامیہ نے تربیت مکمل کرنے والے حضرات میں تربیتی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ اس بیج میں ٹوٹل 9 خواہش مند حضرات نے ڈرائیونگ سیکھنے کی غرض سے حصہ لیا جن کی کلاسز کا باقاعدہ اغاز یکم جنوری 2025 کو کیا گیا جو کہ 14 جنوری 2025 کو اختتام پذیر ہوا۔ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کے ماہر انسٹکٹرز نے شرکاء کو ٹریفک قوانین، تھیوری اور ٹریفک نشانات کے بارے میں کلاسس دی اور ساتھ ہی انجن اور گاڑیوں کے مختلف حصوں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ٹریفک ڈرائیونگ سکول میں داخلے کیلئے خواہشمند افراد سے گزارش ہے کہ محفوظ ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے ٹریفک ڈرائیونگ سکول واقع پولیس لائن باجوڑ میں داخلے کیلئے تشریف لائیں اور محفوظ ڈرائیونگ کی حصول کو یقینی بنائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے