باجوڑ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض خان نے تحصیلدار ناواگئی عبدالوکیل کے ہمراہ دربنوں اور کوزہ اڈہ بازار کا معائنہ کیا۔جنرل اسٹورز، ہوٹلز، نانبائی شاپس، اور سبزی و فروٹ شاپس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی، کم وزن، سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور خودساختہ قیمتیں وصول کرنے پر متعلقہ ہوٹلز، جنرل اسٹورز، کلینک اور سبزی فروٹ شاپس کے مالکان کو سختی سے تنبیہ کی گئی۔ ایک لیبارٹری اور عطائی ڈاکٹر کی کلینک کو سیل کر دیا اور دستاویزات کی جانچ کے لیے دفتر طلب کیا۔تمام دکانداروں کو حکومتی احکامات پر عمل کی ہدایت دی گئی اور متنبہ کیا کہ آئندہ چیکنگ کے دوران خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ، دربنوں پولیس پوسٹ سے متصل محکمہ جنگلات کی چیک پوسٹ کا معائنہ کیا، جہاں رینج فاریسٹ افسر سب ڈویژن ناواگئی اور مقامی کمیشن والا بھی موجود تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے