جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام 300 ملین روپے کی خطیر رقم بوگس بلوں کے ذریعے قومی خزانے سے نکال کر خرد برد کرنے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اپر وزیرستان کو ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام پلان 1 اے ڈی پی نمبر 976/210579 کے تحت 30 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی، جوکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپر وزیرستان انور کنڈی نے کچھ کاسہ ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کربوگس بلوں کے ذریعے قومی خزانے سے نکال کر آپس میں بانٹ دیا ہے، ذریع کے مطابق مذکورہ سکینڈل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ انور کنڈی اور ملوث ٹھیکیداروں نے اپر وزیرستان میں دوسرے تعمیراتی محکموں کے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے تصاویر نکال کر سرکاری ریکارڈ میں لوکل گورنمنٹ کے منصوبے ظاہر کرکے فرضی خانہ پوری کی گئی ہے، سرکردہ قبائلی رہنما ملک اے ڈی محسود نے لوکل گورنمنٹ اپر وزیرستان میں لوٹ مار کی مذکورہ واردات پر گہرے تشویشں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخواہ کے درجنوں کوالیفائیڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پوسٹنگ کے انتظار میں بیٹھے ہیں جبکہ جنوبی وزیرستان آپر میں ایک کلرک کو غیر قانونی طریقے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اختیارات دے کر اصل حقداروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، انھوں نے وزیر اعلی کی مانیٹرنگ ٹیم، نیب اور انٹی کرپشن سے اعلی سطح تحقیقات کرکے لوکل گورنمنٹ اپر وزیرستان کی کالی بھیڑیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔