ایبٹ آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر خواتین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کچہری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ سحر کی زیر صدارت گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار گرلز کاکول میں منعقد ہوئی۔