بٹ خیلہ(مانند نیوز)پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر مزدور رہنما گل زمین نے ملاکنڈ لیوی فورس کو پولیس میں ضم کرکے ضلع ملاکنڈ میں فوری ڈی پی او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ کی خاموش اکثریت سنجیدہ حلقے اور خود لیوی کے تعلیم یافتہ اہلکار بھی بھی پولیس میں انضمام کے حق میں ہیں اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے تحصیل چیئر مین افضل حسین علاقے میں بد امنی جرائم اور منشیات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورساری ذمہ داری لیوی پر عائد کرکے ملاکنڈ میں پولیس اور ڈی پی او کی تعیناتی کا مطالبہ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ تحصیل چیئر مین کو یہ معلوم ہونا چا ہئے کہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ خود ان کی اپنی صوبائی حکومت اور ملاکنڈ کی منتخب قیادت ہے ایم پی اے شکیل خان بھی پولیس کے حق میں ہونے کے با وجود عملی طور پر کچھ نہیں کر سکے انھوں نے کہا کہ منشیات سمیت جرائم کا خاتمہ اور ٹریفک نظام کی درستگی لیوی کے بس کی بات نہیں۔