شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد اورنگ زیب نے کہا ہے۔کہ تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے۔تعلیم ہی سے قو میں انچا اڑان بھر سکتی ہے۔اور تعلیم ہی سے معاشرے میں مفید اور با شعور شہری پیدا ہوتے ہیں۔وہ گورنمنٹ ہایر سیکنڈری سکول بوٹیال میں محکمہ تعلیم شانگلہ کے زیر اہتمام عالمی یوم تعلیم کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر بشام عدنان خان،شاہد احمد پرنسپل اور اورنگ زیب ایس ڈی الپوری اور ایس ڈی او بشام ولی الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد اورنگ زیب نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے مرد و خواتین دونوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔کیونکہ شانگلہ میں اس وقت ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اور ان کا واپس لانا بڑا چیلنج ہے۔سکولوں سے باہر ایک کثیر تعداد لڑکیوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 244ملین بچے سکولوں سے با ہر ہیں۔جس میں دو کروڑ سے زیادہ بچے پاکستان کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں لائینگے۔تو یہ اس طرح ان پڑھ رہ کر خاندان اور ملک و قوم پر بوجھ بن جائینگے۔انہوں نے کہا اگر بچیاں تعلیم یافتہ مائیں بن کر 50فیصدبیما ریاں کم کر سکتی ہے۔انہوں نے اساتذہ،والدین اور معاشرہ کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی۔کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں کو سکول میں ضرور داخل کریں۔انہوں نے اسا تذہ کرام سے بھی درخواست کی کہ وہ شفقت سے پڑھا کر بچوں کی تعلیم و تربیت کریں۔اسسٹنٹ کمشنر بشام عدنان خان نے کہا۔کہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم بچوں کی تعلیم کو اہمیت دیں۔اور بچوں کا یہ بنیادی انسانی حق پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ پستی کا علاج صرف تعلیم ہے۔تقریب کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جو سکول سے شروع ہو کر بشام بازار سے گزرتا ہوا واپس سکول پر ختم ہوا۔واک کے شرکاء نے بینر و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر تعلیم کے مطابق نعرے درج تھے۔