پشاور(مانند نیوز )صوبائی جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ آفتاب حسین نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں کیطرح پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے بھی تعلیمی نظام کو تباہ کردیاہے۔اس وقت صوبے میں تعلیم نہ ہونے کے برابرہے۔اسلامی جمعیت طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کوممکن بنانے میں کلیدی کردارادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے فری ونٹر سٹڈی ٹیوشن سنٹر سے خطاب کرتے ہوئے کیا.ناظم ڈویژن رشید اللہ بھی موجودتھے۔اسلامی جمعیت طلبہ دیر کے سالانہ ونٹرسٹڈی ٹیوشن سنٹر سے 80طلباء مستفیدہوئے۔آفتاب حسین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے 78 سال تاریخ قربانی،ایثار،تحفظ نظریہ پاکستان کی لازوال داستان ہیں،اسلامی جمعیت طلبہ نے معاشرہ کے ہر شعبہ میں افراد کار مہیا کئے،ملک میں 60فیصد آباد نوجوانوں پر مشتمل ہیں،نوجوانوں کو مایوسیوں سے محفوظ بنانا اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوانوں کو رہنمائی اور آراستہ کرنا جمعیت کے لئے بڑا چیلنج اور ٹاسک ہے۔پاکستان نوجوانوں کا ملک ہے، انھیں مایوس نہیں ہونے دیں گے، ملک کا مستقبل سنواریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان نے کی،پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل طلبہ یونین کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیم، تربیت، ملک و مِلت کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے مسلسل جدوجہد کی ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے