پٹن(مانند نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر ارشد عباسی کی زیرِ صدارت صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے، عوام دوست اقدامات، گڈ گورننس اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور ضلعی محکموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس کے دوران تمام محکموں کو ہدایات دیں کہ عوامی ایجنڈے کے تحت جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے گڈ گورننس کے تمام امور کو بروقت مکمل کرنے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور تمام محکمے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔