تورغر(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جدباء، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تورغر، واپڈا کے افسران، پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بجلی کے بقایا جات کی جلد از جلد وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے خاتمے کے لیے سخت آپریشن کیا جائے گا اور حکومتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر تورغر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے