پبی (مانند نیوز)معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالعلوم اسلامیہ اضاخیل بالا نوشھرہ میں سالانہ دستاربندی کی پروقار تقریب منعقد ہو ئی جس میں صو بہ بھر سے مشائخ عظام علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں لو گوں نے شر کت کی جس میں 19 فضلاء25حفاظ، 118 فاضلات کی چادر پوشی کی گئی تقریب سے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کے نائب مہتمم اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سید انواراللہ بادشاہ نے طلبہ کو بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی۔ انہوں نے فضلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہادورہ حدیث سے فراغت علم کی تکمیل نہیں، بلکہ علم کی ابتداء ہے علم بذات خود مقصود نہیں، بلکہ عمل کے لیے حاصل کیا جاتا ہے، لہذا اسے بروئے عمل لانا،کسی اللہ والے کی صحبت میسّر ھو جائے تو بہتر، وگرنہ حضرتِ تھانوی رحمہ اللہ کے "مواعظ” کا مطالعہ کرتے رہنا یاد رکھواسلام کی خدمت اعلیٰ کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ جھوٹ، خیانت اور دھوکہ دہی سے اپنے دامن کو داغدار نہ ہونے دیں۔ امت کو تقسیم کرنے کے بجائے اسے جوڑنے کی کوشش کریں۔ امت کی فکرمندی اور خیرخواہی کے جذبے کے ساتھ معاشرے میں قدم رکھیں۔دین اسلام کی حقیقی روح سے عوام کوروشناس کرائیں۔ دین کی خدمت اس ملک کی برکت سے وابستہ ہے، لہٰذا اس ملک کے محافظ اور چوکیدار بن جائیں تقریب سے مفتی محمد رحیم حامد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیاآخر میں مہتمم شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا سید نثار اللّٰہ باچا نے ملک اور قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی