ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بڑا گینگ گرفتار گرفتار ڈکیت گروہ ہائی وے،سی پیک سمیت ڈکیتیوں میں ملوث ہیں،چھینے گئی رقم،موبائل فونز وارداتوں میں استعمال ہونیوالے اسلحہ و گاڑی برآمد کرلی تھانہ کڑی خیسور پولیس نے اندھے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا،ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی پریس کانفرنس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ نے ہائی وے اور سی پیک پر ہونیوالی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کی گرفتاری پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہونیوالے ڈکیتی کی چند وارداتوں پر میں نے ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او پہاڑپور ASP علی حمزہ، ایس ڈی پی او پنیالہ بشارت خان،ایس ایچ او یارک شیخ محمد بلال ایس ایچ او کڑی خیسور مختار احمد پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ٹیم کو ٹاسک سونپا کہ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو ٹریس کریں۔ جس پر میری ٹیم نے جانفشانی سے کام کرتے ہوئے جدید سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے وارداتوں میں ملوث گروہ کے 04 کارندوں اختر زمان ولد عمر حیات قوم بھمب سکنہ ضلع ٹانک،سکندر حسین ولد عبدالغفار قوم لنگاہ سکنہ گروہ بلوچ ٹانک، محمد جاوید ولد محمد ہاشم،عبدالوحید ولد شائستہ اقوام خیبری بلوچ ساکنان لاڑ پہاڑپور کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جنہوں نے سرسری انٹاوگیشن کے دوران پولیس کو بتلایا کہ ملزمان نے مختلف وارداتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے 08 عدد موبائل فون وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ جس میں 01 عدد کلاشنکوف نما رپیٹر، 01 عدد پسٹل معہ ایمونیشن اور 01 عدد موٹرکار برنگ سفید برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح تھانہ کڑی خیسور پولیس نے 02 روز قبل علاقہ کچی ملی خیل میں ہونیوالے اندھے قتل کیس کا سراغ لگاتے ایس ایچ او مختیار احمد،اے ایس آئی شیر محمد خان معہ نفری پولیس نے قتل میں ملوث ملزم محمد عدنان ولد عبدالمجید قوم فروزی خیل سکنہ کچہ ملی خیل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل 30 بور معہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کرلئے۔ ڈی پی او ڈیرہ نے مزید کہا کہ ڈیرہ پولیس چوری،ڈکیتی سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔ عوام کے جان و مال کو ہر صورت تحفظ فراہم کرینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے