پشاور( مانند نیوز)ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ 2030ء تک دنیا بھر میں مقبول عام تنظیم ہوگی۔ 100 فیصد تعلیمی اداروں میں دعوتی کام ہدف رکھا گیا ہے۔ ہرسطح کے ذمہ داران اور کارکنان کے لیے موثر تربیتی نظام اور 10 فیلڈز کے ماہر افراد کی تیاری ترجیحات میں شامل ہے۔ امسال اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیت گاہوں سے 19 ہزار افراد پاس آوٹ ہوئے، 2030ء تک ہدف میں 60 ہزار تک اضافہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی تین روزہ سالانہ اجتماع ارکان کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نیثابت قدمی کے ساتھ مزاحمت کرنے پر اہل غزہ اور حماس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موجود رہے ہیں. ہم اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور غزہ کے 47 ہزارشہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حماس اور اہل غزہ نے پوری امت کے لئے ایک قابل تقلید مثال پیش کی. جبکہ بعد ازاں سالانہ اجتماع ارکان میں مقامات و ڈویژن کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئیں۔ اس موقع پر معتمد عام اسامہ امیر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔اجتماع ارکان میں ملک بھر سے ارکان شریک ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے