سخاکوٹ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل درگئی نے فخر افغان باچہ خان بابا کی 37واں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی میں بھرپور شرکت کااعلان کردیا۔چھ فروری بروز جمعرات تھانہ ضلع ملاکنڈ میں منعقدہ برسی میں جلوس کی شکل میں شرکت کرینگے۔ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی غیر جانبدرانہ کردار اداکر کے ضلعی کابینہ کے تحلیل کااعلان کرکے کسی سے ڈکیٹشن لینے کی بجائے اپنے فیصلے آزدانہ طریقے سے کریں۔اجلاس میں فضل احمدایڈوکیٹ کے چچا، مشتاق خان کے والد، مقبول زمان کی والدہ صاحبہ، نورعزیز کے بھائی اور مشتاق سیال جی کے والدین کے وفات پر فاتحہ خوانی اور ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر بحرکرم کے بہن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔اس سلسلے میں اے این پی تحصیل درگئی کے چیدہ چیدہ ارکان کاایک اجتماع بمقام حجرہ مصطفی باچہ بدرگہ ضلع ملاکنڈ منعقدہوا جس میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں باچہ خان بابا اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی برسی کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپور مہم چلانے کا عہد کیا گیا کہ چھ فروری کو تھانہ ضلع ملاکنڈ میں منعقدہ برسی میں سینکڑوں کی تعداد میں سخاکوٹ سے روانہ ہونگے اور برسی کو کامیاب بنائینگے کیونکہ باچہ خان بابا اور خان عبدالولی خان کی پختونوں کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں دونوں نے مرتے دم تک پختونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور قید وبند کی صعوبتیں برادشت کئے۔ اجلاس موقع پر ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کی جانبدارنہ رویے پر تشویش کااظہار کیا گیاکہ ضلعی اگنائزنگ کمیٹی اپنے فیصلے آزدانہ طریقے سے نہیں کر پارہے اور وہ کسی اور کے ڈکیٹشن پر چل رہے ہے وہ کسی سے ڈکیٹشن لینے کی بجائے اپنے فیصلے خود کریں اور اسکے ساتھ ساتھ ضلعی کابینہ کے تحلیل کااعلان کریں اور کسی کوشکایت کاموقع نہ دے۔ مقررین معوذ خان شلمانی، مصطفی باچہ، علی خان، احسان قصاب، حبیب الرحمان، ایاز خان، سالارمحمدافضل، مسقیم خان، غنی الرحمان ودیگر نے کہاکہ کسی زمانہ میں اے این پی ضلع ملاکنڈ میں ایک بھرپور عوامی قوت تھی اور جب بھی الیکشن ہوتا تھا توہم مقابلہ میں ہوتے تھے مگر اب پارٹی کا گراف اس قدر گر چکا ہے کہ ہم مقابلہ کے دوڑ سے باہر چکے ہے جس کی اصل وجہ قیادت کافقدان اور عہدوں کا لالچ ہے اگر پارٹی کے کسی ورکر پر سخت وقت اجائے تو پھر اس کاکوئی نہیں پوچھتاجس سے ورکرز سخت مایوسی کا شکار ہے۔مقررین نے کہا کہ ہر پارٹی میں اختلاف رائے ہوتی ہے مگر اس کو ذاتی نہیں لینا چاہئیے کیونکہ پھر اس سے پارٹی گروپ بندی کاشکار ہوتا ہے۔مقررین نے کہا کہ ہمیں عہدوں کے لالچ کی بجائے پارٹی کی ترقی کیلئے سوچنا ہوگا۔اجلاس میں فضل احمدایڈوکیٹ کے چچا، مشتاق خان کے والد، مقبول زمان کی والدہ صاحبہ، نورعزیز کے بھائی اور مشتاق سیال جی کے والدین کے وفات پر فاتحہ خوانی اور ضلعی ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر بحرکرم کے بہن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے