شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیوشانگلہ نے جنوری میں 114مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا۔روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ کے 14،میڈکل کے 124ایمرجینسیز،آگ لگنے کی 8،گولی لگنے کی 1اور مختلف حادثات میں 9گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔کل 270 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ جنوری میں 270 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ جنوری میں 270 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ کے 14اورمیڈکل کے 124ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی 8 گولی لگنے کی 1اور مختلف حادثات میں 9گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 114مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں سوات میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم کے مطابق ماہ جنوری میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو13321کالز موصول ہوے جسمیں 10501غیر ضروری 2664کالزڈراپ کالز اور270 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے