پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔05رکنی چور،راہزن گروہ گرفتار،نشاندھی پر چوری شدہ موٹر کار،اسلحہ کی نوک پر چھینی گی رقم،موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔مذید تفتیش شروع،انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق۔مسمی احمد نواز ولد رفیق ساکن عجب باغ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میری موٹر کار نمبری 4092/LXY،نقد رقم کو نامعلوم چور رات کی تاریکی میں چوری کرکے لے گئے ہیں اسی طرح مسمی ڈاکٹر عرفان اللہ ولد نظیر اللہ ساکن عجب باغ نے بھی رپورٹ درج کروائی کہ رات کے وقت جنازہ سے واپسی پر 02نقاب پوش اسلحہ بدست نے ہم سے نقد رقم،موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔مقدمات درج کیے گئے ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کی سربراہی میں شاہد خان ایس ایچ او تھانہ اضاخیل،جاوید خان OII,قاضی عابد انچارج چوکی عجب کو مقدمہ ٹریس کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے دن،رات انتھک محنت سے گروہ کے مرکزی ملزم جواد ولد شریف گل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے اپنے دیگر شریک جرم ساتھیوں کے نام اگل دئیے۔تفتیشی ٹیم نے ملزمان سہیل ولد منظور،ذاکر اللہ ولد سیداگل ساکن پشاور،اصف ولد نذر ساکن پشاور،محمد ولد عزیز الرحمن ساکن غریب آباد ضلع بارہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر چوری شدہ موٹر کار،موبائل فون،نقد رقم برآمد کی گئی۔یاد رہے کہ گرفتار ملزمان ضلع نوشہرہ پولیس کے علاوہ دیگر اضلاع کوبھی کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے