دیر لوئر (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر اہتمام تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈاپور عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عارف خان کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ ذیشان نجیب نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بیلڈنگ ثمرباغ میں ٹی-ایم-اے اور سینیٹیشن سٹاف کے ہمراہ تحصیل ثمرباغ میں رمضان المبارک صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ خصوصی صفائی مہم میں تحصیل ثمرباغ میں مختلف عوامی مقامات مقامات، بازاروں سے گندگی و غلاظت کے ڈھیر وغیرہ کی صفائی یقینی بنائی جائی گی۔