پشاور(مانند نیوز ) گرین ویلی پاکستان کی جانب سے خواجہ سرا کمیونٹی میں 50 سے زائدرمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے سوشل ویلفیئر مردان کے دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اقبال حسین خٹک، خرم ثبت خیل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر شعیب خان،شاہ زیب خان، اسد خان،پارٹ آرگنائزیشن کے چئیرمین فیاض الاسلام،سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد عارف اور زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمین محمد پرویز نے شرکت کی۔ اِس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر مردان شعیب خان نے ا پنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراء اس معاشرے کا حساس طبقہ ہے جو بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ اس نادار طبقے کا خیال رکھنا اور ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا انکے حقوق میں شامل ہے۔ ضلعی انتظامیہ سرا ء کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے