پشاور( مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران روزانہ 1 ہزار کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند اور چئیر مین تیمور خان مہمندکے مطابق ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رمضان المبارک کے دوران اپنے اقدام کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے تحت روزانہ1 ہزار کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔یہ مہم مردان کے مختلف مقامات پر چلائی جا رہی ہے،اس کے علاوہ ضلع مردان کے مختلف یونین کونسلوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم جاری ہے۔راشن پیک میں روزمرہ اشیاء ضرورت شامل ہیں۔اس کے علاوہ عید کے لئے نقد رقم بھی تقسیم کی جارہی ہے۔رمضان راشن پیکج کی ترسیل و تقسیم کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ضلع بھر کے مختلف یونین کونسلوں میں بھیجی جاتی ہیں۔