کوہستان لوئر (مانند نیوز): ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اول خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنرل عدیل حسین شاہ نے جیجال اور رانولیا/دوبیر بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا اور پرائس مانیٹرنگ ڈیسک پر عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران گراں فروشی اور سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا، جبکہ دوبیر بازار میں زائد قیمت پر چکن، سبزی، گوشت اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے انہیں تھانہ دوبیر کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔انتظامیہ نے دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔