کوہستان (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، فدا الکریم نے پٹن اپر بازار کا دورہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران گرانفروشی، چکن کے وزن اور قیمت میں بے ضابطگیوں، زائد المعیاد اشیائے خوردونوش کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زائد المعیاد اور ناقص اشیائے خوردونوش کو تلف کیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔ضلعی انتظامیہ کوہستان لوئر عوامی مسائل کے حل اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے