دیرلوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی نے تالاش، ناصافہ اور مین جی ٹی روڈ پر قائم پیٹرول پمپس کی خلاف سخت آپریشن کیا،پیٹرول اور ڈیزل کی گیج اور کوالٹی چیک کیا گیا پیٹرول پمپ چیکنگ کے دوران بعض پمپوں کی گیج اور کوالٹی دونوں صحیح پایا گیا، اور بعض پمپوں کی گیج اور کوالٹی کی ناقص ہونے کی صورت میں 4 پیٹرول پمپس کو سیل کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی نے رمضان المبارک کے دسویں روز تالاش، ناصافہ اور مختلف بازاروں میں قصائیوں کی خلاف سخت آپریشن کیا۔ قصائیوں کو سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ سرکاری نرخنامے پر عمل نہ کرنے والوں کو سخت ہدایات جاری کی،اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی نے گراں فروشی، غیر معیاری خوراک، ذخیرہ اندوزی، سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں کو سخت نوٹسز جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا چیکنگ جاری رکھیں گے تاکہ عوام الناس کے ساتھ کوئی زیادتی نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی کہا۔