سخاکوٹ(مانند نیوز) سخاکوٹ میں موبائل سنچنگ گروہ گرفتار۔ملزمان سے نو عدد موبائل سیٹ اور واردات میں استعمال ہونے والے تین عدد پستولیں برامد۔ لیویز تھانہ وکیل الرحمان سخاکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان او پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع محراران عارف خان، طارق خان، ظہور خان، محمدعزیز،امراعلی اور ڈی ایس بی اہلکاران سید لطیف اور نورزمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سخاکوٹ کے حدود میں کئی دنوں سے موبائل سنچنگ شروع ہوئے تھے جس میں ایک گروہ سخاکوٹ بازار اور مختلف جہگوں سے رکشہ ڈرائیوروں کوکرایہ پر لے جا کر ان سے اسلحہ کے نوک پر موبائل فون اور نقد رقم چھین لیتے تھے ان ورادات کا ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمان کافوری نوٹس لیتے ہوئے پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ سیف الرحمان اور ڈی ایس بی اہلکاروں سیدلطیف اور نورزمان کوخصوصی ہدایات جاری کی جس پر پوسٹ کمانڈرسیف الرحمان نے دیگر نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے کوشش شروع کی اور سولہ مارچ کوملزمان ثناء اللہ،شاہ زیب اور شہاب علی کو اور دیگر دوملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے پستولیں اور لوگوں سے چھینی گئی نو عدد موبائل سیٹ برامد کرلئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمدشہباز خان اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ سیف الرحمان نے کہا کہ عید کے دن قریب اتے ہی جعلی کرنسی چلانے والے اور موٹرسائیکل چوروں کی منظم گروہ سرگرم عمل ہوگئے ہیں جس میں متعدد جعلی کرنسی چلانے والے اور موٹرسائیکل چور گرفتار بھی ہوئے ہیں عوام ان لوگوں پر کھڑی نظر رکھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے عوام کے جان ومال کی تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے مگر جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیرممکن نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے