پبی (مانند نیوز) تھانہ مصری بانڈہ پولیس نے علاقہ میاں عیسی ارہٹونہ اندھے قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔کہانی گھریلو تنازعہ مستورات کی نکلی خون سفید سگہ بیٹا ہی قاتل نکلا،قاتل گرفتار،الہ قتل برامد،مذید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی امراز ولد دلروز ساکن میاں عیسی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میرے بھائی گلریز کو نامعلوم ملزم نے قتل کیاہے۔نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے زاہد عالم ایس ڈی پی اواکوڑہ سرکل کی سربراہی میں حفیظ خٹک ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ،مراد خان SI/IO کو اصل حقائق منظرعام پر لانے،قاتل کی گرفتاری،الہ قتل کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیاتفتیشی ٹیم نے اس کیس کا ہر زاوئیے سے تفتیش کررہی تھی کہ اسی اثناء میں مقتول کے بیٹے شہاب نے بعدالت سینئر سول،جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہرہ کی عدالت میں زیر دفعہ 164ض،ف بیان ریکارڈ کروایا کہ گھریلو تنازعہ مستورات پر قتل کیا گیا ہے برخلاف ملزم شہزادکے دعویداری کی تفتیشی ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیکر آلہ قتل پستول برآمد کرلیا۔مذید تفتیش جاری ہے