کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ ون کوہاٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کوہاٹ کے ہمراہ گلشن آباد ضلع کوہاٹ میں واقع مختلف سٹون کرش پلانٹس کا معائنہ کیا۔انہوں نے رجسٹریشن اور این او سی فراہم نہ کرنے پر اسلام آباد کرش پلانٹ، ملک کرش پلانٹ اور خٹک کرش پلانٹ کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ مالک کو مزید قانونی کارروائی کیلئے گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ صنعت اور ای پی اے کے سربراہان کو گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔