سخاکوٹ (مانند نیوز) جماعت اسلامی پاکستان اور انجمن تاجران کی اپیل پر 26اپریل بروز ہفتہ ملک بھر کی طرح سخاکوٹ میں بھی لبیک،یوم یکجہتی فلسطین شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔تمام تجارتی مراکز بند رہنگے۔فلسطین میں جاری جنگ پورے امت مسلمہ کی جنگ ہیں موجودہ حکمرانان اور خاص کر تمام اسلامی ممالک فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی بربریت کیخلاف مؤثر آوازاٹھائیں تما م امت مسلمہ یہودی اور امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا شمالی کے نائب امیر مولانا جمال الدین اور متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا نے دارالعلوم تعلیم القران سخاکوٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری والخدمت فاوئنڈیشن ضلع ملاکنڈ کے صدر سہیل احمدخٹک، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل وہاب،جماعت اسلامی سخاکوٹ بازار کے امیر محمد خلیل، رشیداحمدقاضی، متحدہ ٹریڈ یونین کے سینئر نائب صدور مولانا شمس الحق، سلطان زیب، ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے صدر علی رحمان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یہودونصوریٰ مسجد الاقصیٰ پرقبضہ کرنے کی کوشش میں ہے انکا مقابلہ ضروری ہے یہ جنگ پورے دنیا اور خاص کر عرب اور تمام امت مسلمہ کے خلاف ہیں جس پر ہم غیر جانبدار نہیں رہ سکتے ہم فریق ہے فلسطین اور حماس کے پشت پر کھڑے ہیں یہودیوں کامقابلہ جہاد سمجھتے ہے مفتی تقی عثمانی نے جہاد کا فتویٰ جاری کیا ہے اور ہم پر جہاد فرض ہوچکا ہے حکومت مظلوم فلسطینوں کی قیادت کریں اس جہاد میں ہم فوج اور اداروں سے اگے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیاب ہڑتال ہوگی دکانیں بند اور احتجاجی مظاہرے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ 26اپریل بروز ہفتہ صبح نو بجے سے شام تک تمام کاروباری مراکز بند رہنگے اور ہم تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ہڑتال میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں کیونکہ فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں تقریبا 53ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوئے۔تمام مسلم ممالک کوخاموشی کی زنجریں توڑنا ہوگی حکومت پاکستان اور فوج سے اپیل ہے کہ وہ فلسطین کے حمایت کااعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ 26 تاریخ کواظہاریکجہتی کے طورپر سخاکوٹ سمیت پورے ملاکنڈبھر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزاحتجاجاً بندرہیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے