پشاور(مانند نیوز)18ویں بین الاقوامی انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس 2025پشاور میڈیکل کالج میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے نوجوان محققین نے شرکت کی، اپنی تحقیقی کاوشیں پیش کیں اور کامیابی کینئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس موقع پر مختلف میڈیکل اداروں کے طلبہ نے مختلف مقابلوں میں نمایاںکامیابیاں حاصل کیں.اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شامل تھیکیپٹن (ر) کامران آفریدی،سیکرٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا تھے۔اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق وفاقی وزیر، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی،ڈاکٹر ناصر شاہ، ڈائریکٹر جنرل، ہائر ایجوکیشن کمیشن،پروفیسر ڈاکٹر ظہور اے سواتی، ڈائریکٹر، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، پشاورکیمپس,ڈاکٹر ہالہ رجب ڈائریکٹر یو ایم ار اور حمزہ فاروق،صدر یو ایم ارسوسائٹی نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔کانفرنس کا مقصد طبی تحقیق کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا تھا۔ مقررین نے نوجوانوں میں تحقیق کی اہمیت پر زور دیا اور صحت کے شعبے میں جدت اورترقی کے رجحانات کو اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے