باجوڑ (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے جانب سے عوام کیلئے ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلع باجوڑ شاہد رفیق گنڈاپور نے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ ایریگیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ آن فام واٹر منیجمنٹ ضلع باجوڑکے ہمراہ سنو ریڈیو FM 89.4 خار، میں ریڈیو کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بذریعہ ٹیلی فون کالز محکمہ ایریگیشن اور واٹر منیجمنٹ کے بارے میں مختلف مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ضلع باجو ڑ شاہد رفیق گنڈاپورنے شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔کھلی کچہری میں اٹھائے گئے مسائل و تجاویز کی نسبت باقاعدہ روداد مرتب ہو کر جاری ہو گی۔