ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن نے طلباء کے مسائل و مشکلات سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے حل کیلئے گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول، درگئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، متعلقہ سکول پرنسپل، اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں تفصیل سے طلباء کے مسائل سنے گئے، جو کہ زیادہ تر کھیلوں کے سامان کی فراہمی، کمپیوٹر لیبز کی اپگریڈیشن اور فرسٹ ایڈ سہولیات وغیرہ سے متعلق تھے، جن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کہا کہ طلباء ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں ہونے والے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ محنت اور لگن کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں اور ملک و قوم کی خدمت کیلئے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کریں۔ انہوں نے طلباء کو منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کی بھی تلقین کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے