اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سوشل میڈیا کی معروف شخصیت، اینکر و ٹک ٹاکر سجل ملک نجی ویڈیو وائرل ہونے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نازیبا ویڈیو وائرل تھی جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون سجل ملک ہیں۔

سوشل میڈیا پر مبینہ نجی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سجل ملک شدید تنقید اور مشکل سے دو چار تھیں، ویڈیو لیک معاملے پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

سابق بوائے فرینڈ نے جعلی نازیبا ویڈیو لیک کی: سامعہ حجاب

مذکورہ وائرل ویڈیو میں معیوب حالت میں نظر آنے والی خاتون سے متعلق یہ تصدیق کرنا مشکل تھا کہ آیا یہ خاتون سجل ملک ہی ہیں یا کوئی اور؟

وائرل نجی ویڈیو سے متعلق اب خود ٹک ٹاکر سجل ملک نے خاموشی توڑتے ہوئے اس پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

سجل ملک نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ میرے نام سے منسوب وائرل ہونے والی فحش ویڈیو کا تعلق مجھ سے نہیں ہے، میں نے اس ویڈیو کی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروا دی ہے۔

نجی میڈیا ہاؤس کی خبر کے مطابق سجل ملک کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ اس ویڈیو کو مجھ سے منسوب کرنے کا مقصد میرا نام خراب کرنا ہے، اس ویڈیو سے میری بدنامی ہوئی ہے۔

مناہل ملک کا عید پر نئی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ردِ عمل کا اظہار

سجل ملک نے نجی ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ میں جعلی فحش ویڈیو کے وائرل ہونے پر شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوں۔

ٹک ٹاکر سجل ملک نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیو میری نہیں ہے، کسی اور خاتون کی نامناسب ویڈیو میرے نام سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سجل ملک کے ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 76 ہزار سے زائد فالوورز اور 2 ملین سے زیادہ لائکس ہیں جبکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے 574 ہزار فالوورز موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے