باجوڑ(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، فیصل اسماعیل نے پولیو مہم کے سلسلے میں کیٹیگری ڈی ہسپتال ناواگئی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرنے صبح کے وقت پولیو مہم سے متعلق منعقدہ اسمبلی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پولیو کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیو ٹیموں کی تعیناتی کا جائزہ لیا اور ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔