ہنگو (مانند نیوز)سیکرٹری لائیوسٹاک طاہر خان اورکزئی,ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خان خٹک اور ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر رفیع اللہ نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دوآبہ مال مویشی منڈی میں جانوروں کو کانگو وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے خصوصی سپرے مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پر سینکڑوں چھوٹے بڑے جانوروں پر سپرے کروائے گئے اور زمینداروں کو حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی بھی دلائی گئی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک کانگو وائرس سے تحفظ کیلئے خصوصی مہم کے تحت 10ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔یہ مہم عیدالاضحی تک جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک مویشیوں کو مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے لہٰذازمینداروں کو چائیے کہ وہ جانوروں کو کانگو وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔مویشوں پر ان کے باڑوں میں چچڑوں کے خاتمے کیلئے اسپرے کریں اور مویشیوں سے منسلک کاروباری حضرات اپنے ہاتھوں اور جسم کو چچڑوں سے بچاؤ کیلئے ڈھانپ کر رکھیں جبکہ جسم کے کھلے حصوں پر چچڑوں کو دور رکھنے والی ادویات کا استعمال کریں جو کہ کانگو وائرس سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے اپیل کہ کہ جانوروں کوکانگو وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے زمیندار حضرات محکمہ لائیوسٹاک کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے