ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ نور شیر مہمند نے بٹ خیلہ بازار کا معائنہ کیا۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈحامد الرحمٰن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، نور شیر مہمند نے محکمہ خوراک کے ہمراہ بٹ خیلہ بازار میں تندوروں (نان شاپس) کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ صفائی کی صورتحال،روٹی کے وزن اور مقررہ نرخوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس کے علاوہ انہوں نے اشیائے خوردونوش و دیگر مصنوعات کی صفائی، معیار، میعادِ استعمال اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔